Get Alerts

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔

سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 ایوان میں پیش کیا، اس دوران اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا۔ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

اپوزیشن کی جانب سے ایک ٹکے کے 2 نیازی گو نیازی گو نیازی کے نعرے کے نعرے لگائے گئے۔

سپیکر نے نعرے بازی اور شورشرابے کے باوجود انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کی مرحلہ وار منظوری جاری رکھی۔

قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ہی انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ 1948 میں ترمیم کا بل بھی منظور کثرت رائے سے منظور کرلیا۔