عمران خان کی نقل اتار کر شہرت پانے والے اداکار فرخ شاہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

عمران خان کی نقل اتار کر شہرت پانے والے اداکار فرخ شاہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
ٹی وی پروگرامز میں عمران خان کی ڈمی کا کردار ادا کرنے والے فرخ شاہ انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف ٹی وی پروگرامز میں وزیراعظم عمران خان کی ڈمی کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نوجوان اداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے۔

اداکار کے بیٹے نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرخ شاہ کو آج صبح دل کا دورہ پڑا، انہیں دل کی تکلیف پر ہسپتال لے کر جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والد لاک ڈاؤن کے باعث تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے، اور مالی معاملات میں بھی پریشانی کا سامنا تھا۔ وہ دو روز قبل ہونے والے فنکاروں کے احتجاج میں بھی شریک تھے، جب کہ نجی ٹی وی کے عيد اسپيشل شو کی ريکارڈنگ ميں بھی حصہ ليا تھا۔

اداکار فرخ شاہ نے تھیٹر ریڈیو سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے سرکاری ٹی وی کے بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، تاہم اداکار فرخ شاہ کو 2011 میں وزیر اعظم عمران خان کے ڈمی کریکٹر ادا کرنے اور ان کی پیروڈی کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں مقبولیت حاصل ہوئی۔