کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو کے لئے رانگ وے گاڑی دوڑا دی، بد ترین حادثے میں نوجوان ہلاک

کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو کے لئے رانگ وے گاڑی دوڑا دی، بد ترین حادثے میں نوجوان ہلاک
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے ایک اور جان لے لی ہے۔ یہ واقعہ کراچی میں پیش آیا۔  کراچی پولیس کے مطابق کورنگی میں گاڑی چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق کورنگی انڈس ہسپتال کے قریب غلط سمت جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ نوجوان غلط سمت میں گاڑی چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے۔


جیو نیوز کے مطابق زخمیوں کی شناخت احسن، ایاز اور فراز کے ناموں سے ہوئی ہے جن میں سے فراز نامی نوجوان دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔