لاہور: سگیاں میں خوفناک حادثہ، واٹر لینڈ پارک میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

لاہور: سگیاں میں خوفناک حادثہ، واٹر لینڈ پارک میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق
سگیاں کے علاقے میں واٹر پارک کے سوئمنگ پول میں کرنٹ آنے سے 11 سالہ بچی سمیت ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، عینی شاہدین کے مطابق کرنٹ سوئمنگ پول کے فوارے میں آیا۔

سگیاں کے علاقے میں قائم واٹر لینڈ پارک کے سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک بچی اور خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 11 سالہ ظاہرہ جبکہ خاتون کی شناخت 32 سالہ عظمیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Xz2gz2B8zwE

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت سوئمنگ پول میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پول میں لگے فوارے میں کرنٹ آنے سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب واقعہ تھانہ شاہدرہ لاہور کی حدود میں پیش آیا یا فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں، پولیس حدود کا تعین ہی کرتی رہی، بعدازاں پٹواری کی نشاندہی پر سوئمنگ پول کا ایریا تھانہ شاہدرہ کی حدود میں قرار دے دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کا کہنا تھا کہ واقعہ انتظامیہ کی غفلت سے پیش آیا، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔