Get Alerts

وادئ سوات کی بحالی

تشدد زدہ وادئ سوات میں امن کی بحالی کے بعد ملک بھر سے خواتین سیاحوں کا آنا شروع ہوچکا ہے۔ خواتین بلا خوف و خطر وادی کی دلکش و حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ 2007 کے بعد سوات میں سیاحتی سرگرمیوں سمیت خواتین کا گھر سے نکلنا مشکل تھا لیکن اب وہ ایڈونچر کیپمس کا انعقاد بھی کررہی ہیں۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حالیہ امن کی بحالی سے وادی میں دوبارہ معیشت کو فروغ ملے گا۔