چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے باتیں کم اور ویکسین کا بندوبست زیادہ کریں، خطے کے تمام ممالک کے مقابلے میں پاکستان اپنے عوام کو ویکسین دینے میں سب سے پیچھے ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ روز بروز کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روز گاری کی وجہ سے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے، عوام کو ریلیف نہ دیا تو آئندہ الیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کورونا کیسز کی بڑھتی شرح پر اگر بر وقت اقدامات نہ کیے تو بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے۔