جب وزیراعظم خود ہی کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل نہیں کر رہے تو باقی لوگ کیا کریں گے ورلڈ بینک کے قرضے سے کابینہ نے 155 گاڑیاں مانگی تھیں۔ وزیراعظم نے اب جا کر اس کا نوٹس لیا ہے اور ایف بی آر کی سرزنش کرتے ہوئے گاڑیاں خریدنے سے منع کر دیا ہے، شہباز رانا
عمران خان چونکہ اشرافیہ کا حصہ ہیں اس لیے انہیں عدالت کی جانب سے رعایت پہ رعایت مل رہی ہے۔ ایک ہی دن میں عدالت چار مرتبہ عمران خان کو پیش ہونے کی مہلت دے چکی ہے مگر وہ اس کے باوجود پیش نہیں ہوئے، شہباز میاں
عمران خان ایک منصوبے کے تحت کسی بھی کیس میں پیش نہیں ہو رہے۔ انہیں پتہ ہے کہ اگر وہ پیش ہونے لگ گئے تو کیس چلنے لگ جائیں گے اور وہ الیکشن سے پہلے ہی نااہل ہو جائیں گے۔ عمران خان کی یہ سٹریٹجی غلط ہے، انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے، حیدر وحید
آئین پابند کرتا ہے کہ ہر صورت میں 90 دن میں انتخابات کروائے جائیں۔ اس وقت جو حالات نظر آ رہے ہیں اور حکام کی جو نیت ہے اس کے مطابق الیکشن نہ کروانے کے 100 طریقوں پہ غور ہو رہا ہے۔ مجھے انتخابات ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، نئیرعلی