Get Alerts

حفیظ شیخ کی چھٹی: یہی تو ہے پی ڈی ایم کی کامیابی، بلاول بھٹو

حفیظ شیخ کی چھٹی: یہی تو ہے پی ڈی ایم کی کامیابی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کی کامیابی  قرار دے دیا۔


ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ  وزیرخزانہ کو عہدے سے ہٹانا پی ڈی ایم کی کامیابی ہے،حفیظ شیخ کو عہدے پر رہنےکے لیے سینیٹ الیکشن جیتنا ضروری تھا۔

 بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہےکہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست نے ان کا عہدے پر رہنا ناممکن بنایا۔


ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اعتراف کرلیا کہ ناکام پالیسیوں سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے.

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں مزید ردوبدل ‏کیے جانے کا امکان ہے۔ ‏

حفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کابینہ میں تبدیلیوں کی ایک کڑی ہے۔ ‏حفیظ شیخ کی جگہ حماداظہر کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا جائے گا۔