کرونا وائرس کے علاج کے دوران ڈاکٹر اور مریض محبت میں مبتلا، ہسپتال میں منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کرونا وائرس کے علاج کے دوران ڈاکٹر اور مریض محبت میں مبتلا، ہسپتال میں منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کرونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے ہسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن جوبلی منانے کے چرچے تھے اور اب ایک ڈاکٹر اور کرونا کے مریض کی منگنی نے  سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروا لی ہے۔

مصر میں ڈاکٹر مصباح، دارلاشفا ہسپتال کے کرونا وائرس کے وارڈ میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتی ہیں جہاں وہ مریضوں کا علاج کرنے کے علاوہ ہر ایک سے حسن اخلاق سے بھی پیش آتی ہیں۔ کرونا وارڈ میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ان کی ملاقات محمد فاہمے سے ہوئی جو کرونا وائرس کے مریض تھے۔ ڈاکٹر مصباح نے دو ماہ تک محمد فاہمے کا علاج کیا اور ان کا بہت خیال رکھا۔

دو ماہ کے مسلسل علاج کے دوران ڈاکٹر مصباح اور محمد فاہمے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔

بعدازاں جیسے ہی محمد فاہمے صحت یاب ہوئے انہوں نے ڈاکٹر مصباح سے منگنی کرلی۔

دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔