کسی طالب علم کی ڈگری معطل کی جا رہی ہے تو کسی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ کسی پر ’برگر‘ ہونے کا طعنہ ہے تو کوئی بیرونی قوتوں کا آلہ کار ہے۔ لیکن ان سب الزامات کا تحمل اور بردباری سے جواب دینے کے بعد آج یہ طلبہ Students Solidarity March کا انعقاد کر نے جا رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں نایاب گوہر جان ان طلبہ پر لگے الزامات کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ آپ سب کو دعوت دے رہی ہیں کہ آپ طلبہ تحریک کا حصہ بنیں اور ان طلبہ کا ساتھ دیں جو اپنے لئے، آپ کے لئے، آپ کے بچوں کے لئے صرف اور صرف بہتر تعلیم، بہتر تعلیمی نظام اور کم فیسوں جیسے بنیادی مطالبات کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ اور اپنی لیدر جیکٹ لانا مت بھولیے گا۔