اینکر منصور علی خان نے سینیٹر فیصل واوڈا کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجابی میں اگر گالی نکالی جائے تو وہ زیادہ زور سے لگتی ہے اور میں تو پلا بڑھا ہی لاہور کا ہوں۔ گالیاں مجھے بھی بہت آتی ہیں لیکن فیصل واوڈا کے جھوٹ بے نقاب کرنا زیادہ اہم ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر نشر کی گئی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں فیصل واوڈا سما ٹی وی کے پروگرام میں آئے اور دعویٰ کیا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کیساتھ معاہدہ وزرا نے کہا تھا، اس بارے میں وزیراعظم عمران خان مکمل لاعلم تھے۔ میں نے اپنے وی لاگ میں فیصل واوڈا کے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کیا تھا۔
سینیٹر فیصل واوڈا کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گالیاں دینا کون نہیں جانتا، میں بھی اسی سوسائٹی کا حصہ ہوں۔ میں فیصل واوڈا کی گالی کا جواب انھیں ان کی زبان میں ہی دے سکتا ہوں لیکن میرا پروفیشن مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں کبھی ذاتیات پر اتروں۔ میں اس گالی کا جواب دے سکتا تھا لیکن میں کبھی ایسا نہیں کروں گا تاہم ان کے جھوٹ کو ہمیشہ ڈنکے کی چوٹ پر بے نقاب کرتا رہوں گا۔
https://twitter.com/FaisalVawdaPTI/status/1453735416050315269?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1453735416050315269%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F70872%2Ffaisal-vawda-mansoor-ali-khan-twitter%2F
منصور علی خان نے کہا کہ 16 نومبر 2020ء کو ٹی ایل پی کیساتھ جو معاہدہ ہوا اس سے اگلے ہی روز ڈان نیوز نے خبر شائع کی جس میں بتایا گیا تھا کہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے یہ تسلیم کیا تھا کہ اس معاملے پر ان کا وزیراعظم کیساتھ رابطہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس خبر سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹی ایل پی کیساتھ معاہدے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان آن بورڈ تھے کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا ہو، وزرا اس تنظیم کیساتھ مذاکرات کر رہے ہوں اور ملک کا وزیراعظم اس سارے معاملے سے لاعلم ہو۔
انہوں نے کہا کہ میرے وی لاگ کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں تشریف لائے تو میزبان نے ان سے بھی یہ سوال دہرایا کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ اتنے بڑے معاملے کا وزیراعظم کو علم نہ ہو اور وفاقی وزرا خود سے جا کر معاہدہ کر لیں۔ اس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر قائم ہوں کہ وزیراعظم کی اجازت سے ہی ٹی ایل پی کیساتھ معاہدہ کیا گیا تھا۔
منصور علی خان نے کہا کہ میرے وی لاگ میں پیش کئے گئے حقائق اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے شاہ زیب خانزادہ کے سامنے دیئے گئے اعترافی بیان نے سینیٹر فیصل واوڈا کو جھوٹا ثابت کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا نے ٹویٹر پر اینکر منصور علی خان کو گالی دے دی
خیال رہے کہ حکمران جماعت کے اہم رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے گزشتہ روز اینکر منصور علی خان کو ٹویٹر پر گالیوں سے نواز دیا تھا۔ سماجی حلقوں میں فیصل واوڈا کے اس اقدام پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے منصور علی خان کو مخاطب اور ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ” بھونکنے والے کتے کاٹتے نہیں ہیں، منصور علی خان تمہارے لئے کوئی ہڈی نہیں ہے، ہُش چل بھاگ جا”۔
یہ ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد سینیٹر فیصل واوڈا کے الفاظ پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے حامی اپنی ماضی کی روایات برقرار رکھتے ہوئے فیصل واوڈا کی تعریف کے پل باندھ رہے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ ٹویٹ منصور علی خان کی حالیہ ایک ویڈیو کے ردعمل میں لکھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کالعدم مذہبی تنظیم کے معاملے پر جو حالات آج اس نہج پر پہنچے ہیں، اس میں وزرا بھی ذمہ دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بے نامی جائیدادوں بارے سوال پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا آپے سے باہر: جواب میں صحافیوں عمر چیمہ، فخر درانی کو نازیبا القابات اور لغو گفتگو
یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا اپنی بدمزاجی اور اکثر بدتمیزی میں تبدیل ہونے میں دیر نہیں لگاتی کے لئے مشہور ہیں۔ ماضی میں ان کا صحافی فخر درانی اور عمر چیمہ سے الجھنے کا وقعہ بھی بہت مشہور ہوا تھا۔ انہوں نے جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان کے بارے میں بھی نازیبا ٹویٹس کی تھیں۔