Get Alerts

''سعودی فوج کے ہزاروں اہلکار اور سینکڑوں گاڑیوں کو قبضے میں لیا ہے''

''سعودی فوج کے ہزاروں اہلکار اور سینکڑوں گاڑیوں کو قبضے میں لیا ہے''
یمن میں سرگرم حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی سرحد کے قریب حملہ کر کے ان کے فوجی افسران کو حراست میں لے لیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یمنی حوثی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کی شمالی سرحد کے قریب نجران کے علاقے میں حملہ کر کے دشمن فوج کے ہزاروں اہلکار اور سینکڑوں گاڑیوں کو قبضے میں لیا ہے۔

تاہم سعودی عرب کی طرف سے اب تک نہ تو حوثی باغیوں کے حملے کی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی ان کے اس دعوے کی تردید کی گئی ہے۔

روئٹرز کی طرف سے اس حملے کے بارے میں تصدیق کے لیے جب سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو وہاں سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

سعودی سربراہی میں قائم یہ فوجی اتحاد یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔