کیا حکومت پرائیویٹ میڈیا چینلز بند کرنے جا رہی ہے؟

کیا حکومت پرائیویٹ میڈیا چینلز بند کرنے جا رہی ہے؟
جب سے کرونا وائرس متاثرین کے لئے ٹیلی تھان ہوئی ہے میڈیا زیر عتاب ہی نظر آرہا ہے۔ ہر جگہ پر میڈیا کے احتساب اور میڈیا کو جواب دہ کرنے کے نعرے سنائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی صف بندی دکھائی دے رہی ہے۔ ایسے میں سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بہت جلد تمام ٹی وی چینلز پی ٹی وی بننے جا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ زیادہ دیر نہیں ہے جب ہم سب وہی کچھ بتائیں گے اور چلائیں گے جو حکومت چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دن رہ گئے ہیں کہ جب تک ہم سچ بول سکتے ہیں۔ انہوں نے ازرہ مذاق کہا کہ بھئی پی ٹی وی بڑا آزاد ادارہ ہے اسکی آزاد رپورٹنگ ہے۔

جس پر ساتھی اینکر نے کہا کہ ہاں جی پی ٹی وی خے ڈرامے بہت اچھے ہوتے ہیں جس پر طنزیہ طور پر شرکا نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ایک وزیر بھی کہا کرتے تھے نا کہ ڈرامے دیکھا کریں ٹاک شو نہ دیکھا کریں۔

https://twitter.com/gnnhdofficial/status/1255145935690031110

یاد رہے کہ میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے حکومت نئے قوانین پر بھی غور کر رہی ہے جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کی تقرری کے تناظر میں مندرجہ بالا گفتگو کی گئی ہے ۔ پاکستان اس وقت میڈیا کی آزادی کے حوالے دنیا میں 180 ممالک میں 145ویں نمبر ہے اور موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سے میڈیا آزادیاں چھن جانے پر عالمی اداروں نے سخت تنقید کی ہے۔