پنجاب کی بیوروکریسی کا پی ٹی آئی کے احکامات ماننے سے انکار، شہباز گل نے
ذرائع کے مطابق عملی طور پر پنجاب کی بیوروکریسی چیف سیکرٹری کے احکامات مان رہی ہے۔ بزدار کی حکومت بحال ہونے کا بھی نوٹیفیکیشن ابھی تک آفیشلی جاری نہیں ہو سکا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سرکاری افسران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ " غیر آئینی کام کرنے والے افسران کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ ہم حکومت میں واپس آ رہے ہیں۔ اور یہ پہلے والی تحریک انصاف نہیں ہو گی۔ اس بار شریفوں کے کہنے پر غیر قانونی کارنامے سرزد کرنے کی سزا اور جزا ایسی ہو گی کہ مدتوں یاد رہے گی۔"
دوسری جانب پنجاب کے محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کا کہناہے کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا کوئی حکم نہیں ملا۔
محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے حکام کا کہنا ہےکہ محکمہ عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کرچکا ہے تاہم اب وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا کوئی حکم نہیں ملا ہے۔
حکام نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کی بحالی کا بھی نوٹیفکیشن موجود نہیں ہے، گورنر کے حکم پر عملدرآمد کا کوئی حکم موصول ہوا تو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا تاہم اب تک ایسا کوئی حکم نہیں ملا جس بنا پر کابینہ کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔