'کشمیر مظالم پر 2 ایٹمی قوتیں براہ راست جنگ کی طرف جاسکتی ہیں'

'کشمیر مظالم پر 2 ایٹمی قوتیں براہ راست جنگ کی طرف جاسکتی ہیں'
وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کی صورتحال نیویارک ٹائمز میں آرٹیکل لکھا جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔

ایٹمی جنگ کا خطرہ

https://www.facebook.com/nayadaurpk/videos/295424471142289/

وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ دنیا کشمیر کو نظرانداز نہیں کرسکتی، ہم سب خطرے میں ہیں، دوسری جنگ عظیم جیسا خطرہ پوری دنیا میں پھیل گیا، اس بار جنگ کا خطرہ جوہری سائے میں ہے، عالمی برادری کو کاروباری فوائد سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا۔ بھارتی وزیردفاع نے پہلے ہی دبے الفاظ میں ایٹمی حملے کی دھمکی دے رکھی ہے، ایٹمی ہتھیار کے استعمال میں پہل نہ کرنے کے بھارتی مؤقف کو پہلے بھی شک کی نگاہ سے دیکھتے تھے، جنوبی ایشیا پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، بھارت کوبات چیت کی طرف آنا پڑے گا.

پلوامہ کے بعد کی صورتحال

پلوامہ حملہ کشمیری نے کیا مگر بھارت نے فوری پاکستان پر الزام لگایا، ثبوت مانگے، تو مودی نے بھارتی ایئرفورس کےجہازبھیجے. پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک طیارہ گرایا اور پائلٹ حراست میں لیا، بھارت کو پیغام دیا کہ دفاع کے لئےکچھ بھی کرسکتے ہیں، مگر جواب میں جانی نقصان نہیں کیا.؎امن کی خواہش

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارک با د دی تھی، جنوبی ایشیا میں امن وترقی کے لئے کام کرنے پیغام بھی دیا، ڈائیلاگ کی بحالی کے لئے نریندر مودی کو خط بھی لکھا، لگتا ہے، مودی نے ہماری امن کی خواہش کومجبوری سمجھا.

مودی انتہاپسندوں کے حمایتی

انھوں نے لکھا کہ مودی اور ان کے وزرا ایسی جماعت کے رکن ہیں، جو ہٹلر سےمتاثر ہے، آر ایس ایس دہشت گرد جماعت ہے، اس کی بنیاد مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، مودی کے پہلے دور میں مسلم، عیسائیوں کو ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کی کوشش عمران خان نے لکھا کہ5 اگست کو مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کی کوشش کی، آرٹیکل370 اور 35 اے کا خاتمہ بھارتی آئین کے تحت بھی غیرقانونی ہے، آج ہزاروں گرفتار کشمیری پوری بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔