Get Alerts

حمید ہارون نے فلم ساز جامی کے الزامات مسترد کرکے قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا

ڈان میڈیا گروپ کے سی ای او حمید ہارون  نے  فلم ساز جامی کے الزامات مسترد کرکے قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔ حمید ہارون کا کہنا تھا کہ جامی کے الزامات انہیں چپ کرانے کی سازش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان  لوگوں کو بے نقاب کرکے آزادی صحافت کی حفاظت کریں گے جو  ان کے خلاف بے بنیاد  اور بدنیتی پر مبنی الزامات لگانے کے ذمے دار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ’یہ کہانی جھوٹی اور دانستہ طور پر ایسے افراد کے ایما پر گھڑی گئی ہے جو مجھے خاموش کرنا چاہتے ہیں اور میرے ذریعے اس اخبار (ڈان) کو مجبور کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ان کے جابرانہ بیانیے کی حمایت کرے۔‘ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’مجھے معلوم ہے کہ کبھی کبھار اپنے معاشی اور سیاسی ایجنڈے کے لیے طاقت ور گروہوں کی جانب جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی الزامات لگائے جاتے ہیں جس کا مقصد ایک شخص کی ساکھ اور عزت ختم کرنا ہوتا ہے۔'

حمید ہارون کا کہنا تھا کہ ’یہ اتفاق نہیں کہ ایسی ٹویٹس اس وقت آئی ہیں جب ڈان کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔‘

حمید ہارون کے مطابق ’مجھے نہیں یاد کہ میں کبھی جامی رضا کے ساتھ تنہائی میں ملا ہوں اور یہی میری ان سے ملاقاتوں کا خلاصہ ہے۔‘

https://twitter.com/dawn_com/status/1211661461724028929?s=20

https://twitter.com/dawn_com/status/1211661238259912706?s=20

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف فلم ساز جمشید رضا عرف جامی آزاد نے ڈان میڈیا گروپ کے سی ای او حمید ہارون پر ریپ کا الزام لگا دیا ہے۔

فلم ساز جامی آزاد نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ ہارون حمید کے دوستوں نے بجائے میری بات پر یقین کرنے کے میرا مذاق اڑایا، ڈان اخبار نے میرا ساتھ دینے کی بجائے اس پر پردہ ڈالا۔



واضح رہے کہ فلم ساز جامی نے 20 اکتوبر کو ایک ٹویٹ کیا تھا کہ وہ می ٹو مومنٹ کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ 13 برس قبل میڈیا کی ایک اہم شخصیت کے ہاتھوں خود زیادتی کا نشانہ بن چکے ہیں لیکن انہوں نے اس شخصیت کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔ لیکن اب جامی نے باقاعدہ اس شخصیت کا نام بھی لے لیا ہے۔



جامی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس واقع کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کیا تاہم کسی نے ان کا یقین نہیں کیا۔ اس کے بعد میڈیا نے یہ خبر شئیر کی لیکن بعد میں خبر مکمل طور پر بلیک آؤٹ کر دی گئی بلکہ کچھ میڈیا گروپس نے تو اپنی ویب سائٹ سے خبر بھی ہٹا دی۔

واضح رہے کہ جامی نے موجودہ ٹویٹس اپنے پرانے اکاؤنٹس سے نہیں کیے بلکہ نئے اکاؤنٹس سے کیے ہیں۔

نئے اکاؤنٹس سے ٹویٹس کرنے سے متعلق جامی کا کہنا تھا کہ ان کا پرانا اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے، اسلیے وہ نئے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کر رہے ہیں۔