Get Alerts

ہائر ایجوکیشن میں کروڑوں ڈالر امداد ختم ہونے کا خدشہ

ہائر ایجوکیشن میں کروڑوں ڈالر امداد ختم ہونے کا خدشہ
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مطلوبہ اہداف حاصل نہ ہونے سے کروڑوں ڈالر امداد ختم ہونےکا خدشہ ہے، وزارت تعلیم نے21 کروڑ80 لاکھ ڈالر امداد منسوخی سے بچنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مدد طلب کرلی۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کچھ اہداف حاصل کرنےکیلئے2 ارب26 کروڑ روپےکا مطالبہ کیا ہے اس لئے وفاقی وزارت تعلیم نے سمری ای سی سی کو ارسال کردی ہے۔

سمری کے مطابق وفاقی حکومت نے ایچ ای سی کے بجٹ پرکٹوتی کی جس کے باعث اہداف حاصل نہیں ہوئے، 55 ملین ڈالر کی امداد ملنے کے باوجود ہائر ایجوکیشن کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی۔

سمری میں یہ بھی کہا گیا کہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن 218 ملین ڈالر کی امداد منسوخ کر دے گی۔