Get Alerts

نئے الیکشن ہونگے یا اسمبلیاں توڑ دیں گے؟ وزیراعظم سے سخت سوال پر رپورٹرز اپنے ہی ساتھی سے الجھ پڑے

نئے الیکشن ہونگے یا اسمبلیاں توڑ دیں گے؟ وزیراعظم سے سخت سوال پر رپورٹرز اپنے ہی ساتھی سے الجھ پڑے
وزیراعظم عمران خان سے سخت سوال پوچھنے پر صحافی اپنے ہی ساتھی سے الجھنے لگے۔ یہ واقعہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کی راہداری میں پیش آیا۔ رپورٹر نے سوال کیا تھا کہ جناب وزیراعظم بتائیں کہ آپ اسمبلیاں توڑیں گے یا نئے الیکشن کروائیں گے۔

تفصیل کے مطابق آج پارلیمنٹ ہاوئس میں فنانس بل کے اجلاس سے پہلے صحافیوں کا اپنے ہی ساتھی کیساتھ الجھنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو راہداری میں ہی کھڑے صحافیوں نے انھیں روک لیا اور خبر نکالنے کیلئے مختلف سوال کرنے لگے۔

https://twitter.com/Wabbasi007/status/1476513148903510021?s=20

میاں نواز شریف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی جب وہ سعودی عرب گئے تو ایسی ہی باتیں سننے کو ملتی تھیں کہ وہ آ رہے ہیں جا رہے ہیں لیکن ان کی وطن واپسی سمجھوتے سے قبل ممکن نہیں ہوئی تھی۔

اسی موقع پر ایک صحافی نے باآواز بلند وزیراعظم سے سوال کیا کہ حالات بڑے خراب ہیں کیا آپ اسمبلی توڑیں گے یا نئے انتخابات کا انعقاد کریں گے۔ دوسری جانب دیگر صحافیوں نے بھی اپنے اپنے سوال پوچھنا شروع ہو گئے۔ عمران خان اس اہم سوال کی جانب متوجہ ہوئے اور جواب دینے ہی لگے تھے کہ اچانک دیگر نے اس سے الجھنا شروع کر دیا اور وزیراعظم بغیر جواب دیئے وہاں سے چلے گئے۔

وسیم عباسی نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کون سی صحافتی اخلاقیات ہیں کہ صرف بیٹ رپورٹر ہی وزیراعظم سے سوال کر سکتا ہے اور صرف پرموشنل سوال ہی ہو سکتا ہے۔