عام انتخابات؛ '80 فیصد دھاندلی پولنگ ڈے سے پہلے ہو جائے گی'

سوشل میڈیا پر جتنا بھی گند پھیلا ہوا ہے یہ ہائبرڈ رجیم کی پیداوار ہے جو آئی ایس پی آر کے ذریعے تخلیق کیا گیا۔ پاک فوج کو یہ اس وقت سوچنا چاہئیے تھا جب ٹرولز بنا رہے تھے، بندر کے ہاتھ میں استرا دیں گے تو وہ آپ کو گنجا تو کرے گا۔ یہ انتشار پاک فوج ہی کا تیار کردہ ہے۔

عام انتخابات؛ '80 فیصد دھاندلی پولنگ ڈے سے پہلے ہو جائے گی'

الیکشن سے متعلق تھوڑا سا پردہ جو باقی تھا وہ بھی ہٹتا جا رہا ہے۔ اس مرتبہ 70 سے 80 فیصد دھاندلی پولنگ ڈے سے پہلے ہی ہو جائے گی۔ یہ دباؤ ڈالنے کا حربہ تو ہے ہی، مگر اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ووٹرز کے لیے خوف کی فضا بھی قائم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں پولنگ سٹیشن جانے سے روکا جا سکے۔ پنجاب سب سے بڑا انتخابی میدان ہے، یہاں ریاست کھل کر کھیل رہی ہے اور یہاں کی نگران حکومت کو بھی خود کو غیر جانبدار ثابت کرنے کی کوئی پروا نہیں۔ یہ کہنا ہے صحافی ماجد نظامی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں طاہر عمران میاں نے کہا سوشل میڈیا پر جتنا بھی گند پھیلا ہوا ہے یہ ہائبرڈ رجیم کی پیداوار ہے جو آئی ایس پی آر کے ذریعے تخلیق کیا گیا۔ جنرل آصف غفور سے پہلے کا سوشل میڈیا دیکھیں اور اب کا دیکھیں، زمین آسمان کا فرق ہے۔ بلوچ، پشتون اور دیگر کمیونٹیز کو جب دیوار کے ساتھ لگایا جائے گا تو وہ اپنا غصہ کہیں تو نکالیں گے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں مین سٹریم میں شنوائی نہیں مل رہی۔ پاک فوج کو یہ اس وقت سوچنا چاہئیے تھا جب ٹرولز بنا رہے تھے، بندر کے ہاتھ میں استرا دیں گے تو وہ آپ کو گنجا تو کرے گا۔ یہ انتشار پاک فوج ہی کا تیار کردہ ہے۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔