Get Alerts

فلسطین کا پاکستان کو دو موبائل ہیلتھ یونٹس کا عطیہ

فلسطین کا پاکستان کو دو موبائل ہیلتھ یونٹس کا عطیہ
فلسطین کی حکومت نے 28 جنوری بروز منگل پاکستان کو دو موبائل ہیلتھ یونٹس کا عطیہ کیا ہے، تاکہ ان پاکستانیوں کی مدد کی جا سکے جنہیں صحت کی سہولیات تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے فلسطین کی جانب سے عطیہ کی گئی موبائل ہیلتھ یونٹس کو وصول کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ فلسطین کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی جانب سے عطیہ کیے گئے موبائل ہیلتھ یونٹس دور دراز کے علاقوں میں استعمال کیے جائیں گے، جہاں صحت کی سہولیات کی رسائی ایک چیلنج ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطین کے بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم فلسطین کاز کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہیں گے۔

اس حوالے سے تقریب کا انعقاد فلسطین کے سفارتخانے میں کیا گیا تھا۔