پاکستان کا تبلیغی اجتماع کرونا وائرس فلسطین پہنچانے کا باعث بن گیا

پاکستان کا تبلیغی اجتماع کرونا وائرس فلسطین پہنچانے کا باعث بن گیا
کرونا کی عالمی وبا  روز کے حساب سے جانیں نگل رہی ہے اور اسکی تباہ کاریوں کے آگے کوئی بند نہیں باندھا جا رہا۔ پاکستان کی تبلیغی جماعت اپنی لا پرواہی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے جہاں ملک کے شہریوں میں موت بانٹ رہی ہے تو وہیں یہ ایک اور اسلامی ملک میں بھی مہلک وائرس پھیلانے کا باعث بنی ہے

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں بھی کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں لیکن ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ لوگ حال ہی میں رائیونڈ میں ہونے والے  تبلیغی اجتماع سے واپس آئے تھے۔ عرب نیوز کے مطابق یہ فلسطینی افراد غزہ کی پٹی کے رہائشی ہیں اور ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ لوگ وائرس پاکستان سے وائرس لے کر یہاں آئے۔ انہیں علیحدہ رکھا گیا ہے اور ان سے میل جول والے افراد کی نگرانی جاری ہے تاہم خدشہ ہے کہ اب یہ پورے فلسطین میں پھیل سکتا ہے۔

عرب نیوز نے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تبلیغی جماعت کی جانب سے  انکے اجتماع حکومت کے منع کرنے کے باوجود جاری رہے اور اب تک کہیں نہ کہیں اکٹھ ہو ہرے ہیں جو خود پاکستانیوں کے لئے خطرناک ہیں۔ اس سے ملتا جلتابیان فلسیطینی سفارتخانے نے بھی جاری کیا ہے جس میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کو حکومتی تنبیہ کے باوجود کے منعقد ہونے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مصیبت کی اس گھڑی میں تبلیغی جماعت کا ہٹ دھری پر مبنی رویہ پاکستان کی مشکلات یں اضافہ ہی کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد کے نواح میں تبلیغی جماعت کے اراکین میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انتظامیہ کو پورا علاقہ بند کرنا پرا ہے۔