Get Alerts

پشاور | عمران خان 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب | پٹرول کی قیمت میں اضافہ | آئی ایم ایف واحد حل؟

پشاور | عمران خان 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب | پٹرول کی قیمت میں اضافہ | آئی ایم ایف واحد حل؟
پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد تک خودکش حملہ آور تین سکیورٹی چیک پوسٹوں سے گزر کر پہنچا اور یہ سکیورٹی کی ناکامی ہے۔ حکومتیں دو عشروں سے مذمتی بیان جاری کر رہی ہیں مگر اب ٹھوس کارروائی کی ضرورت ہے، رفعت اللہ اورکزئی

آئی ایم ایف کو پتہ ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت تین ارب ڈالر کے اثاثے ہیں جو ایک ماہ بھی نہیں چل سکتے۔ آئی ایم ایف پاکستان کو تنگ گلی میں لے جانے میں کامیاب ہو گیا ہے، اب پاکستان کو ان کی ہر بات ماننی پڑے گی۔ یہ ناک سے لکیریں نکلوائیں گے، شہباز رانا

عمران خان کی انا کی وجہ سے الیکشن میں بے تحاشہ پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے۔ 33 حلقوں میں 9 ہزار سے زیادہ پولنگ سٹیشن ہوں گے، اس پر تقریباً 14 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ امیدوروں کے اخراجات تقریباً 13 کروڑ روپے ہوں گے، فوزیہ یزدانی

اتنی بڑی تعداد میں موجود فوجی کینٹ کم کر دینے چاہئیں اور یہ زمین صوبائی حکومتوں کے حوالے کر دینی چاہئیے۔ 15 سے 20 وزارتوں کو ختم کر دینا چاہئیے۔ملک میں فوجی حکومت بھی آ جائے تو پھر بھی فوج اور بیوروکریسی کے اخراجات کم کرنے پڑیں گے، ڈاکٹر قیصر بنگالی