حکومت کا عوام کو نئے سال پر پیٹرول بم کا تحفہ: پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ

حکومت کا عوام کو نئے سال پر پیٹرول بم کا تحفہ: پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ
حکومت  کی جانب سے عوام کو نیا سال کا تحفہ دیدیا گیا ہے۔  فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے ہو گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے تک اضافہ کی سمری مسترد کرتے ہوئے صرف 1 روپے 80 پیسے تک اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے ہوگئی۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری جزوی طور پر مسترد کر دی۔

گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔ اوگرا کی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق حکومت ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے پر غور کیا جا رہا تھا جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی اضافہ کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔

یاد رہے کہ ابھی پندرہ روز قبل 15 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 5 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت اس وقت 103 روپے 69 پیسے ہے۔ دوسری طرف ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے اضافے کے بعد 108 روپے 44 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70 روپے 29 پیسہ کا کر دیا گیا تھا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقرر ہے۔