اے آر وائی کی مثبت رپورٹنگ: پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ن لیگ کا پیٹرول بم لیکن عمران خان کی جانب سے نئے سال کا تحفہ قرار

اے آر وائی کی مثبت رپورٹنگ: پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ن لیگ کا پیٹرول بم لیکن عمران خان کی جانب سے نئے سال کا تحفہ قرار
پاکستان کا الیکٹرانک میڈیا جس میں بڑے چینلز اور انکے بڑے بڑے اینکرز شامل ہیں انکے بارے میں عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ وہ انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ناظرین کی ایک بڑی تعداد ان چینلز پر اعتبار کرنے کی بجائے آن لائن میڈیا اور سوشل میڈیا کی جانب رجوع کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین اے آر وائی کا ایک کلپ زور و شور سے شئیر کر رہے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ چینل نے مسلم لیگ ن کی جانب سے سال نو کے موقع پر پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے امر کو کن الفاظ میں پیش کیا جبکہ کیسے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے حالیہ قیمتوں میں اضافے کو پیش کیا۔

https://twitter.com/pkpolitics/status/1344955930258104320?s=08

 

 

ویڈیو کے مطابق جب مسلم لیگ نے سال نو کے موقع پر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا تو اے آر وائی کے الفاظ تھے " جاتی حکومت سال نو کے پہلے دن عوام پر پیٹرول بم مار گئی۔ جبکہ اب کی بار اسی چینل نے ن لیگ سے زیادہ اضافے کو کچھ ایسے پیش کیا کہ وزیر اعظم کا عوام کو نئے سال کے موقع پر تحفہ اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے صرف اڑھائی روپے اضافہ کیا۔
ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اے آروائی نے تو یہی مثال قائم کر دی تم ستم کرو تو کہلائے مہربانی وہ
بہے خون سڑکوں پر یا روگوں میں ہے تو خون کی روانی وہ۔
ایک صارف نے ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی مثبت رپورٹنگ کا ایوارڈ جیت گیا۔