Get Alerts

حسن علی بھارت کے داماد بننے کو تیار، 20 اگست کو نکاح متوقع

حسن علی بھارت کے داماد بننے کو تیار، 20 اگست کو نکاح متوقع
قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز شعیب ملک کے بعد اب حسن علی بھی بھارت کے داماد بننے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ہریانہ کی لڑکی کو دل دے بیٹھے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رشتہ طے کرنے کے لیے دونوں خاندانوں میں باقاعدہ رابطہ ہوا ہے۔

بھارتی لڑکی شامعہ آرزو نے بی ٹیک کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ ایک ایئر لائن میں فلائٹ انجینئر ہے، ہاں ہونے پر شادی دبئی میں اگست کے تیسرے ہفتے ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی کا مؤقف ہے کہ بات چیت ضرور چل رہی ہے لیکن ابھی کچھ طے نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ حسن علی سے پہلے شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے ہوچکی ہے۔