قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: کھلاڑی کاشف بھٹی میں کرونا وائرس کی تشخیص

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: کھلاڑی کاشف بھٹی میں کرونا وائرس کی تشخیص

دورہ انگلیڈ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کاشف بھٹی کا انگلیڈ پہنچنے کے بعد کیا جانے والا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔


 جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20میچوں کی سیریز کھیلنے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے، خصوصی طیارے کے ذریعے 20 کھلاڑیوں کا پہلا دستہ جون کے آخری ہفتے میں انگلینڈ پہنچا تھا، جس کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں چھ مزید کھلاڑی انگلینڈ پہنچے۔

8 جولائی کو مساجر ملنگ علی کے ساتھ تین کھلاڑی عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی جب انگلینڈ پہنچے تو ان کا انگلینڈ میں کرونا ٹیسٹ لیا گیا تو کاشف بھٹی کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد ووسٹر میں انھیں ٹیم ہوٹل میں دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔