میں کام بھی کر لوں تب بھی مرد کے برابر نہیں آسکتی: صدف کنول

میں کام بھی کر لوں تب بھی مرد کے برابر نہیں آسکتی: صدف کنول
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی صدف کنول اور شہروز سبزواری نے میاں بیوی کے تعلق سے متعلق بات کی ہے۔ جد کو لے کر سوشل میڈیا پر بحث جنم لیا ہے۔
مقبول جوڑی حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی اور ازدواجی اصولوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف کنول نے کہا میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے۔ میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بطور بیوی انہیں اپنے خاوند کا زیادہ خیال رکھنا ہے۔ مجھے سب معلوم ہوتا ہے کہ شہروز نے کیا پہننا ہے کیا کھانا ہے۔ میں جوتے بھی اٹھاوں گی ایک بیوی کو سب کچھ کرنا چاہیئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ یہ سب کرتی نہیں گو کہ وہ یہ کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لبرل لوگ ہیں کچھ جو اس سب پر اعتراض کرتے ہیں۔
صدف کی بات پر اتفاق کرتے ہوئے شہروز سبزواری کاکہنا تھا کہ مرد بھی عورت کا مقابلہ نہیں کرسکتا، وہ ذمہ داری صرف عورت ہی ادا کرسکتی ہے، مرد اس کے قریب بھی نہیں جاسکتا۔

شہروز نے کہا کہ اللہ نے شوہر اور بیوی دونوں کو علیحدہ علیحدہ مقام دیا ہے، اگر ایسا نہ ہوتا تو اللہ دو مختلف انسان کیوں بناتا، اگر سب نے ایک جیسا ہی ہونا ہوتا تو دو مختلف انسان نہ ہوتے لہٰذا دونوں کو ایک دوسرے کو عزت دینی چاہیے اور ایک دوسرے کا مقام سمجھنا چاہیے، یہ بھی برابری ہی ہے۔
خیال رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شہروز سبزواری کی یہ دوسری شادی ہے ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے ان کی بیٹی بھی ہے۔ وہ آجکل اسلامی طرز پر تلقین کرتے نظر آتے ہیں۔