یورپی یونین کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگا دی

یورپی یونین کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگا دی
جیو نیوز سے حاصل معلومات کے مطابق یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔

برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فیصلہ یورپی یونین کے 30 جون کے فیصلے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث برطانیہ سے مخصوص اور چارٹر فلائٹس آپریٹ ہو رہی تھیں۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے اور اس کا اطلاق یکم جولائی 2020 کو یورپی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔