Get Alerts

تیپائی: کراٹے کلاس میں انسٹرکٹر کی جانب سے 25 بار پٹخے جانے پر بچہ ہلاک

تیپائی: کراٹے کلاس میں انسٹرکٹر کی جانب سے 25 بار پٹخے جانے پر بچہ ہلاک
تائیوان کے عوام اس وقت ایک اندوہناک واقعے کی وجہ سے غم و غصے میں ہیں۔ اور اس وقت سوشل میڈیا ہر اسکا برملا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ آج سے 2 ماہ قبل پیش آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تائیوان میں کراٹے کوچ کی جانب سے 27 بار زمین پر پٹخے جانے کے باعث کومہ میں چلے جانے والا 7 سالہ بچہ 70 روز بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان میں رواں برس 21 اپریل کو 7 سالہ بچے کو نازک حالت میں فینگ یوآن اسپتال لایا گیا تھا۔ بچے کو مبینہ طور پر کراٹے کلاس کے دوران کوچ نے دو درجن سے زائد بار زمین پر پٹخا تھا جس سے ننھی سی جان برین ہیمریج کا شکار ہوگیا تھا۔ دماغ پر سنگین چوٹیں لگنے کی وجہ سے بچہ کومہ میں چلا گیا۔ بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز 70 دنوں کی محنت کے باوجود بچے کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
بچے کے والدین نے 60 سالہ کراٹے ٹرینر کو بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے کو کراٹے کلاس کے دوران جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے والدین کی درخواست پر کراٹے کوچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ میڈیا رپوراٹس کے مطابق بچے کے کراٹے کوچ نے پولیس میں مقدمہ درج ہونے کے بعد عدالت سے 3 ہزار 583 ڈالر کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔