Get Alerts

ایٹمی دھماکے، گوہر ایوب، راجا ظفرالحق اور میں نے کروائے، شیخ رشید کا دعویٰ

ایٹمی دھماکے، گوہر ایوب، راجا ظفرالحق اور میں نے کروائے، شیخ رشید کا دعویٰ
وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے، گوہر ایوب اور راجا ظفرالحق نے کروائے ہیں جبکہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سمیت کابینہ کے تمام اراکین ان دھماکوں کے مخالف تھے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن اس لیے کررہا ہوں تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو معلوم رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر حکومت نے اس پر کام کیا لیکن اس وقت کابینہ میں صرف شیخ رشید، گوہر ایوب اور راجا ظفرالحق نے خطاب کر کے کابینہ کا رخ موڑنے کی کوشش کی۔

38049/

جوہری دھماکوں کے موقع پر بیرونِ ملک موجودگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے ملک سے باہر جانا تھا اور جن لوگوں کے پاس دھماکوں کا ڈیٹا تھا ان میں میں بھی شامل تھا۔

شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ وہ آج کل ایک کتاب بھی لکھ رہے ہیں ساتھ ہی ان کا کہنا کہ جب جوہری حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر کے خلاف مسائل پیدا ہوئے تو میں واحد شخص اور سیاسی ورکر تھا جو ایران گیا اور کرنل قذافی سے بھی میں نے ہی ملاقات کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے نے کہا کہ جب سے میں پیدا ہوا ہوں میرے پیچھے ایجنسیز لگی رہتی ہیں لیکن ایجنسیوں سے مجھے خوشی ہوتی ہے۔