ملک کے سینئر صحافی حامد میر نے چینی بحران تحقیقاتی رپورٹ کے ایسے پیرا گراف کی طرف نشاندہی کی ہے کہ جس میں یہ بتایا گیا ہے کیسے شہباز شریف شوگر ملز مالکان کے دباؤ کو کسی خاطر میں نہ لائے اور کاشتکاروں کو ان کے استحصال سے بچانے کے لئے ہر ممکن حد تک گئے۔ حتیٰ کہ چینی کے کاروبار کرنے والوں میں انکے اپنے خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔