”مولانا نے پورا ملک گھوم لیا لیکن نہیں پتہ وہ چاہتے کیا ہیں“

”مولانا نے پورا ملک گھوم لیا لیکن نہیں پتہ وہ چاہتے کیا ہیں“
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پورا ملک گھوم لیا ابھی تک مطالبات کا پتہ نہیں کہ چاہتے کیا ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پورا ملک گھوم لیا لیکن ابھی تک ان کے مطالبات کا پتا نہیں چلا کہ وہ چاہتے کیا ہیں۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1189533463285829632?s=20

فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں لانگ مارچ کرپشن کے خلاف ہوتے ہیں لیکن یہ عجیب مارچ ہے کہ احتساب کا عمل روک دو، بہرحال شوق پورا کر لیں، سندھ اور پنجاب نے فضل الرحمان کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔