Get Alerts

این اے 133ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 133ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے جمشید اقبال چیمہ کی کورنگ امیدوار ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات بھی مستردکردیے ہیں۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق دونوں میاں بیوی کےکاغذات نامزدگی کا تجویز کنندہ حلقے کا نہیں تھا، اس وجہ سے دونوں کے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ جمشید اقبال چیمہ نے گذشتہ دنوں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تحفظ خوراک کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

خیال رہےکہ این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 5 دسمبرکو ہوگی۔ این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی حلقہ سے پرویز ملک کی اہلیہ شائشتہ پرویز ملک کو حلقے سے انتخابات لڑوانے کا فیصلہ کیا ہے۔