Get Alerts

حکومت نے عوام کو ایک اور ٹیکا لگا دیا، سرکاری حج کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ

حکومت نے عوام کو ایک اور ٹیکا لگا دیا، سرکاری حج کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ
  سرکاری حج کےنرخوں میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے سے زائدکا اضافہ کر دیا گیا اور وزیر مذہبی امور کو حج معاملات سے لاتعلق کر دیا، وزارت میں تبدیلیوں سے اصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہونے سے حج مہنگا ہو گیا۔

سرکاری حج کےنرخوں میں سوالاکھ روپےسےزائدکااضافہ کردیاگیا، جس کے بعد رواں سال سرکاری حج کے  کم ازکم نرخ ساڑھے5لاکھ روپےہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرمذہبی امورکوحج معاملات سےلاتعلق کر دیاگیا ہے ، جس کے بعد نورالحق قادری بطوراحتجاج بیرون ملک  چلےگئے ہیں جبکہ حج پالیسی وفاقی کابینہ کے2 دن قبل ہونے والے اجلاس میں پیش نہ کی جاسکی۔

ذرائع کے مطابق معاملات مشیر برائے حج ارباب شہزاد، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری مذہبی امورکے پاس ہیں ، وزارت میں تبدیلیوں  سےسعودی عرب میں کمپنیوں سےاصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہوسکے، جس کے باعث حج مہنگاہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سیکریٹری،ڈی جی ڈاکٹر ساجد،ڈائریکٹرحج مکہ سیدامتیازشاہ کوتبدیل کیا گیا اور بیوروکریسی نےتجربہ کار ٹیم کوہٹاکرنئی ٹیم لگادی جسےمعاملےکاعلم نہیں۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں23سوریال کی رہائش اب25سوریال سےزائدمیں حاصل کی گئی، رواں سال ساڑھے8سو ریال میں ملنے والی رہائش ساڑھے9سوریال میں ملی جبکہ ٹرانسپورٹ کی مدمیں فی حاجی 150 ریال کااضافہ کر دیا گیا ہے۔