چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت اور آئین کی فتح ہوگی، شہباز شریف

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت اور آئین کی فتح ہوگی، شہباز شریف
اپوزیشن متحد ہے، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت اور آئین کی فتح ہوگی کیونکہ اپوزیشن کو واضح اکثریت حاصل ہے، حکمران غیر آئینی و غیر جمہوری طرز عمل سے باز رہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی سینیٹرز کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

شہباز شریف نے سینیٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن متحد ہے، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت اور آئین کی فتح ہوگی کیونکہ اپوزیشن کو واضح اکثریت حاصل ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سینیٹ میں پارٹی نمائندگی کی بنیاد پر اپوزیشن کی جیت میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن حکمرانوں کی نیت خراب ہے، وہ غیر آئینی و غیر جمہوری طرز عمل سے باز رہیں۔