چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو جا پہنچی

چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو جا پہنچی
اشیا خورد و نوش میں  ایک سب سے اہم جزو چینی نے پچھلے چھ ماہ سے پاکستانی سیاست میں طوفان مچا رکھا ہے۔  حکومت اور وزیر اعظم کے بقول انہوں نے شوگر مافیا کو دبوچ لیا ہے اور اب غریبوں کا استحصال نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے کئی نوٹسز بی لیئے گئے ہیں۔  تاہم معاملہ یوں ہے کہ چینی کی قیمت  کو پر لگ چکے ہیں اور یہ مارکیٹ میں 100 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ 

وفاقی ادارہ شماریات نے بھی ملک میں چینی کی فی کلو قیمت100روپے تک پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد اورپشاور میں چینی 100 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے جب کہ کراچی،راول پنڈی اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 95روپے ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد ، ملتان اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 90روپے کلو ہے۔