Get Alerts

سیسے کے اثرات سے متاثر بچوں کی تعداد میں پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر

سیسے کے اثرات سے متاثر بچوں کی تعداد میں پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق سیسے کے زہریلے اثرات سے متاثر بچوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

بچوں پر سیسے کے زہریلے اثرات سے متعلق یونیسیف اور پیور ارتھ کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ سیسے کے زہریلے اثرات کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 80 کروڑ بچے سیسے سے متاثر ہیں جب کہ متاثرہ بچوں کی عالمی تعداد کا لگ بھگ نصف جنوبی ایشیا میں ہے جس میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔

پاکستان میں سیسے سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ ہے جو کہ دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھانوں میں استعمال ہونے والے بعض مصالحے، عمارتوں پر کیے جانے والا رنگ اور بعض کھلونے سیسے کے زہریلے اثرات پھیلانے کا سبب ہیں۔

رپورٹ میں بیٹریوں کی غیرقانونی ری سائیکلنگ سمیت تمام خطرناک اقدامات فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔