Get Alerts

آزاد کشمیر کے بعد عمران سندھ کو فتح کرنا چاہتا ہے: نصرت جاوید

آزاد کشمیر کے بعد عمران سندھ کو فتح کرنا چاہتا ہے: نصرت جاوید


تحریک انصاف کو کامل اعتماد ہے کہ 2023میں متوقع پاکستان کا عام انتخاب بھی وہی جیتے گی۔یوں عمران خان صاحب پاکستان کے سارے صوبوں کی ’’زنجیر‘‘ بن جائیں گے۔



خود کو ’’زنجیر‘‘ ثابت کرنے کے لئے تحریک انصاف کے لئے مگر لازمی ہے کہ سندھ سے پیپلز پارٹی کو فارغ کیا جائے۔ عمران حکومت کے ایک بلند آہنگ وزیر ویسے بھی بلاول بھٹو زرداری کو نہایت حقارت سے ’’پرچی والا چیئرمین‘‘ پکارتے ہیں۔