Get Alerts

کیا پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشیں کرونا وائرس ختم کردیں گی؟

کیا پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشیں کرونا وائرس ختم کردیں گی؟
کرونا وائرس کسی بن بلائے مہمان کی طرح ہمارے ملک میں آن گھسا ہے اور بظاہر لگ رہا ہے کہ اس کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ تاہم اس حوالے سے بحث جاری ہے کہ موسمیاتی طور پر ایسا کیا ہوگا کہ جلد ہی یہ وائرس مکمل طور پر غائب ہوجائے گا؟

اس حوالے سے پاکستانی سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی شد و مد سے جاری ہے کہ چونکہ  عام طور پر مانا جاتا ہے کہ  بارش کے بعد بیماریوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے اسی لئے یہی کلیہ اب کرونا وائرس پر بھی لاگو ہوتا ہے یا نہیں ؟ اس حوالے سے دھواں دھار دلائل دونوں جانب سے دیئے جاتے ہیں۔

اس وقت پاکستان میں بارشیں ہو رہی ہیں اور اس سوال کا جواب جاننا اس تناظر میں بہت ضروری ہے۔  گو کہ اس موذی وائرس کے خاتمے کا خیال ہی اس وقت انسانوں کے لئے بہت خوش کن ہے تاہم ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بارش برسنے اور اس وائرس کے خاتمے کے بیچ کوئی خاص ربط نہیں پایا گیا ہے۔ انہوں نے بہت سے ایسے علاقوں کی مثالیں دی ہیں جہاں پچھلے دو ماہ میں بہت بارش ہوئی تاہم یہ وائرس اپنی رفتار پر ہی پھیلا تھا۔ 

مثال کے طور پر پاکستان میں پچھلے ایک ماہ کے دوران قابل ذکر تعداد میں بارشیں ہوئی ہیں۔ تاہم یہ وائرس ابھی تک نہ صرف قائم ہے بلکہ یہ پھیل رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی سائنسی ثبوت اور صداقت نہیں ہے کہ یہ وائرس بارش ہونے کے بعد مر جائے گا۔