Get Alerts

کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں اہم پیش رفت، پنجاب حکومت نے دوا کی منظوری دے دی

کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں اہم پیش رفت، پنجاب حکومت نے دوا کی منظوری دے دی
حکومت پنجاب نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا کلوروکوئن اور ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن سے علاج کرنے کی اجازت دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے دونوں ادویات کی 50 ہزار گولیاں خرید لی ہیں۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی جانب سے ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن نامی دوا کے استعمال کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا، جو اصل میں ملیریا کے علاج کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ میو ہسپتال نے وائرس کے متاثرہ مریضوں پر مذکورہ ادوایات کا استعمال شروع کیا تھا۔ 

میو ہسپتال لاہور کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے بتایا کہ ہمارے ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج شروع کر دیا ہے اور ابتدائی رپورٹس سے معلوم ہوا کہ اس دوا کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو کلوروکوئن اور ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کے ذریعے وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کی تجویز دے رہے ہیں جبکہ مذکورہ ادویات حکومت پنجاب نے کافی مقدار میں مہیا کر دی ہیں۔