کھیلوں کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت نے نئی شخصیت کو آزمانے کی کوشش کی ہے۔
کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کوپاکستان سپورٹس بورڈ کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کی بطور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ تعیناتی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نئے ڈی جی کو تین سال کی مدت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے اس تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکمنامے سے مشروط کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تعیناتی سے متعلق رٹ پٹیشن دائر ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے قائم ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ گزشتہ دو برس سے مستقل سربراہ نہیں تھا اور ماتحت افسران کو قائم مقام کا اضافی چارج دے کر ادارے کے امور انجام دیئے جا رہے تھے.