Get Alerts

وینا ملک نے وزارت خارجہ کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا: شوہر اسد خٹک کی عدالت میں استدعا

وینا ملک نے وزارت خارجہ کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا: شوہر اسد خٹک کی عدالت میں استدعا
پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے دو بچوں کو پاکستان منتقلی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے کی جس میں وزارت خارجہ نے جواب جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسد خٹک کی درخواست خقائق کے منافی ہے اور ان کی درخواست فی الفور خارج کی جائے۔
اداکارہ کے سابق شوہر اسد خٹک نے موقف اپنایا کہ اداکارہ وینا ملک نے وزارت خارجہ کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا۔

ڈی جی وزارت خارجہ نے تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسد خٹک نے حقائق چھپاتے ہوئے متنازع مواد کے ساتھ درخواست دائر کی اور وینا ملک نے نادرا کی نائیکوپ کی کاپی دبئی میں پاکستانی ہائی کمیش کو فراہم کی اور
روالپنڈی کی عدالت سے جاری کردہ بچوں کی گارڈینشپ کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کی۔

وزارت خارجہ نے موقف اپنایا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق بچوں کو پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ جمع کروانے پر ایمرجنسی سفری دستاویزات جاری کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ کے جواب کی کاپی اسد خٹک کو فراہم کرنے کا حکم جاری کیا۔

درخواست گزار اسد خٹک نے اپنے درخواست میں موقف اپنایا کہ دبئی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا اور وینا ملک نے وزارت خارجہ کے حکام کی ملی بھگت سے بچوں کو پاکستان منتقل کیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔
عدالت نے اسد خٹک کی کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔