پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے چلنے والی تیزگام ایکسپریس میں مجموعی طور پر 865 مسافر سوار تھے۔ تیزگام ایکسپریس میں 610 مسافر کراچی کینٹ سٹیشن سے سوار ہوئے تھے جبکہ حیدرآباد سے 91 مسافر سوار ہوئے۔
اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان سے 106 مسافر، شہداد پور سے 15 مسافر، نواب شاہ سے 5، محراب پور سے 16، خیر پور سے 5 اور روہڑی سے 17 مسافر سوار ہوئے تھے۔
رحیم یار خان؛کراچی سے لاہورجانیوالی تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیومیں آگ بھڑک اٹھی67 افراد جان بحق کئی جھلس گئے۔#NayaDaur #TezgamExpress #RahimYarKhan pic.twitter.com/Tdj9Usdvkj
— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) October 31, 2019
وزیراعظم عمران خان نے تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ہنگامی بنیادوں پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے حادثے کا ذمہ دار مسافروں کو ٹھہرایا ہے۔