Get Alerts

ہم آزادی اظہار رائے کے ساتھ لیکن یہ حدود و قیود کے بغیر نہیں ہو سکتی: کینیڈین وزیر اعظم ٹروڈو

ہم آزادی اظہار رائے کے ساتھ لیکن یہ حدود و قیود کے بغیر نہیں ہو سکتی: کینیڈین وزیر اعظم ٹروڈو





فرانس کے جریدے چارلی ہبڈو میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ 'ہم ہمیشہ آزادی رائے کا دفاع کریں گے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بھی اہم ہے کہ یہ ؤزادی حدود و قیود کے بغیر نہیں ہوسکتی۔


کینیڈین وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو نے آزادی رائے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزادی بغیر حدود و قیود کے نہیں ہو سکتی اور اس سے مختلف الشناخت برادریوں کی بلاوجہ اور جب دل چاہے دل آزاری نہیں کی جانی چاہیے۔

س کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آزدی اظہار بغیر حدود کے نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دوسروں سے عزت سے پیش آئیں اور معاشرے اور اس دنیا میں موجود دوسرے لوگوں کی جب دل چاہے اور بلا وجہ دل آزادی نہ کریں۔'





 بی بی سی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے حوالے سے لکھا کہ  اے ایف پی کے مطابق جسٹس ٹروڈو نے اس سلسلے میں مثال سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینیما ہال جو فلم بینوں سے بھرا ہوا ہو وہاں کسی شخص کو چینخ کر آگ آگ کہنے کی اجازت نہیں ہوتی۔





انٹر نیشنل میڈیا نے جسٹن ٹروڈو کے اس بیان کو فرانسیسی صدر کے بیان سے خود کو الگ کرنے کی پالیسی قرار دیا ہے۔