• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
منگل, مئی 30, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

یہاں باریاں لگی ہوئیں ہیں، ہمارے لئے جمہوریت ٹھیک نہیں: مولانا طارق جمیل

نیا دور by نیا دور
نومبر 9, 2021
in خبریں, سیاست, مذہب
53 0
0
یہاں باریاں لگی ہوئیں ہیں، ہمارے لئے جمہوریت ٹھیک نہیں: مولانا طارق جمیل
62
SHARES
297
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ملک کی معروف مذہبی شخصیت اور مبلغ مولانا طارق جمیل جو کہ حال ہی میں اپنے کپڑوں کے برانڈ MTJ کے ساتھ کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں، نے کہا ہے کہ اس ملک میں جمہوریت کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ جمہوریت کے قابل نہیں۔ نیو ٹی وی کے پروگرام لائیو ود نصراللہ ملک میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمیں بطور قوم وہ شعور حاصل ہی نہیں جس کی جمہوریت کے لیئے ضرورت ہوتی ہے جس سے غلط اور صحیح کی تمیز ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھیئے نا کہ ایک جانب 10 بے وقوف کھڑے ہوں اور دوسری طرف ایک عقلمند ہو اور کہا جائے کہ دس بے وقوف ایک عقلمند پر اس لیئے بھاری ہیں اس لیئے ان کی بات مانی جائے گی کیوں کہ وہ تعداد میں زیادہ ہیں؟ یہ عجب بات ہے۔ جب ان سے میزبان نے پوچھا کہ متبادل راستہ و  نظام کیا ہو تو ان کا کہنا تھا کہ یہ تو اللہ ہی نکالے گا کیوں کہ میں تو سیاستدان نہیں ہوں۔میزبان کے سوال پر کہ  کہا جاتا ہے کہ جمہوریت میں آپ کام نہ کرنے والے کو نکال سکتے ہیں؟ نواز شریف کو نکالا، زرداری صاحب گئے، کام نہیں کریں گے تو عمران خان صاحب بھی جائیں گے۔ اس پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ کون نکلا ہے آج تک سب کی باریاں لگی ہوئی ہیں۔انہوں نے اپنےمرحوم چچا کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ہی افراط و تفریط ہے۔ جمہوریت کا نظام یہاں کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

RelatedPosts

سرمایہ دارانہ جمہوریت میں غلام الیکشن سے آقا تو بدل سکتے ہیں، قسمت نہیں

سیاسی جماعتوں کو قومی یکجہتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

Load More

اس سوال پر کہ کیا یہ حکومت کام کر پائے گی؟ مولانا نے کہا کہ ان کی نیت تو ٹھیک ہے لیکن مسائل بہت گھمبیر ہیں۔ تمام حکومتوں کے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش تھا۔انہوں نے ایک متفرق سوال کے جواب میں کہا کہ جو کہتا ہے کہ تبلیغ دین کا مطلب دنیا تیاگ دینا ہے وہ غلط ہے۔ مجھے دیکھ لیجئے۔ میں نے کونسی دنیا چھوڑ دی؟ ہاں دین کا سبق دین و دنیا میں توازن قائم کرنے کا ہے۔

مولانا طارق جمیل اور تنازعات: کرونا وبا کو خواتین کی بے حیائی اور میڈیا کے جھوٹ کا نتیجہ قرار دینا

اس میں کوئی شک نہیں کہ مولانا ایک ہاؤس ہولڈ نام بن چکے ہیں۔ عمر، مسلک اور نسل کی تفریق سے بالا تر مولانا طارق جمیل کے مداح ہر جانب موجود ہیں۔ تاہم مولانا اس شہرت کے ساتھ ساتھ تنازعات میں بھی گھرے رہتے ہیں۔ جن میں سے اکثر ان کے درج بالا بیان کی طرح متنازعہ بیانات اور آرا کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

دور نہ بھی جائیں تو اپریل 2020 میں کرونا وبا کے آغاز میں وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلی تھون میں مولانا کی اینٹری نے دھوم مچا دی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کی احساس ٹیلی تھون میں شریک مولانا طارق جمیل نے پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلنے کا الزام بے حیا خواتین پر عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ملک میں بے حیا خواتین کی وجہ سے کرونا کی وبا پھیلی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بے حیائی کو ختم کر کے اس وبا سے نجات مل سکتی ہے۔ پھر وہ میڈیا پر چڑھ دوڑے تھے۔ مولانا طارق جمیل نے ’احساس ٹیلی تھون‘ کے دوران دعا میں میڈیا کو تنقید نشانہ بنایا اور کہا کہ جتنا جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے کہیں اور نہیں بولا جاتا اور اس کی وجہ سے بڑے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ٹی وی چینل کے مالک نے انھیں کہا کہ اگر میڈیا پر جھوٹ نہ بولا جائے تو میڈیا نہیں چل سکتا۔ سخت تنقید کے بعد مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے معافی مانگ لی تھی تاہم خواتین سے وہ کبھی بھی معذرت خواہ نہیں رہے۔

مولانا کا کپڑوں کا فیشن برینڈ  MTJ اور کمربند کنٹروورسی

بی بی سی کے مطابق  طارق جمیل کے نام سے منسوب کمپنی ’ایم ٹی جے‘ کراچی میں رجسٹرڈ ہے۔ برانڈ کی لنکڈ اِن پروفائل پر لکھا گیا ہے کہ ’یہ ایک فیشن برانڈ ہے جو کوالٹی اور دیانتداری سے چلائی جائے گی’ اور یہ ’مولانا طارق جمیل کی خدمت خلق سے متاثر ہو کر قائم کی گئی ہے۔‘پروفائل کے مطابق کمپنی میں 50 سے 100 لوگ ملازمت کر رہے ہیں۔ کمپنی کی باقاعدہ ویب سائٹ ’ایم ٹی جے آن لائن‘ کو باقاعدہ طور پر متعارف نہیں کرایا گیا ہے۔اس برانڈ کے ذریعئے شلوار قمیض اور کُرتے فروخت کیے جائیں گے۔ تاہم ایک تنازعہ تب سامنے آیا جب ایم ٹی جے کے ٹیگ کے ساتھ ایک ناڑے یعنی ازار بند کی قیمت 500 روپے سے زائد درج تھی۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے مولانا کی وہ ویڈیوز شئیر کی جس میں وہ جائز منافع کمانے کی تلقین کر رہے تھے۔ تاہم انہوں نے اپنے برانڈ سے متعلق تمام اعتراضات کے جواب دیئے۔

مولانا طارق جمیل کا جواب

اپنی حالیہ ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ’سنہ 2000 کے دوران انھوں نے فیصل آباد میں مدرسہ الحسنین کی بنیاد رکھی تھی۔ بعدازاں اس مدرسے کی 10 شاخیں مختلف شہروں میں قائم کی گئیں۔ یہاں ہمارے شاگرد پڑھا رہے ہیں اور تعلیم عربی میں دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں کاروبار پیسے بنانے کے لیے نہیں کر رہا، میں نے ساری زندگی پیسہ نہیں بنایا، ہمارا کاروباری ذہن ہی نہیں ہے اور ہم زمیندار لوگ ہیں اور جب سے تبلیغ میں لگا ہوں کاروبار نہیں کیا بس 1984 میں ایک بار کپاس کی فصل کاشت کروائی تھی’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس برانڈ سے کاروبار کا ارادہ نہیں ہے بلکہ اس کی کمائی ایم ٹی جے فاؤنڈیشن میں لگاؤں گا جس کے ذریعے اسکول اور ہسپتال بنانا چاہتے ہیں’۔معروف مبلغ نے کہا کہ ‘برصغیر میں علما کا کاروبار یا تجارت کرنا عیب سمجھا جاتا ہے، نہ جانے یہ بات کہاں سے آگئی ہے، مولوی کا تصور لوگوں سے بھیک مانگنے والے کا بنادیا گیا ہے’۔

Tags: امپورٹڈ جمہوریتجمہوریتحکومتمولانا طارق جمیل
Previous Post

صحافیوں پر حملے اور حامد میر پر پابندی، جنگ اور جیو گروپ کا موقف سامنے آگیا

Next Post

اے پی ڈی ایم بنے یا پی ڈی ایم، مقتدرہ وہی ہے جو تمام سیاسی فیصلے کرتی ہے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘حالیہ پکڑ دھکڑ میں مسعود محمود جیسے سلطانی گواہ کی تلاش ہو رہی ہے’

‘حالیہ پکڑ دھکڑ میں مسعود محمود جیسے سلطانی گواہ کی تلاش ہو رہی ہے’

by نیا دور
مئی 30, 2023
0

وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دو سلطانی گواہوں کی گواہی پر دی گئی تھی۔ اس وقت ملک میں جو پکڑ...

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد؛ فیسوں کی جبری وصولی کے خلاف بلوچ طالبات کا احتجاج

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد؛ فیسوں کی جبری وصولی کے خلاف بلوچ طالبات کا احتجاج

by نیا دور
مئی 30, 2023
0

جی سی ویمن یونیورسٹی میں بلوچ طالبات فیسوں کی جبری وصولی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن بلوچستان کی جانب...

Load More
Next Post
اے پی ڈی ایم بنے یا پی ڈی ایم، مقتدرہ وہی ہے جو تمام سیاسی فیصلے کرتی ہے

اے پی ڈی ایم بنے یا پی ڈی ایم، مقتدرہ وہی ہے جو تمام سیاسی فیصلے کرتی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

بغاوت جو ناکام ہو گئی

بغاوت جو ناکام ہو گئی

by رضا رومی
مئی 30, 2023
0

...

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit