اللہ کے واسطے حکومت کی سنو، کرونا کے حوالے سے مولانا طارق جمیل نے اپیل کردی

اللہ کے واسطے حکومت کی سنو، کرونا کے حوالے سے مولانا طارق جمیل نے اپیل کردی
تبلیغی جماعت کے اراکین  ملک بھر بلکہ پورے جنوبی ایشیا اور فلسطین تک کرونا وائرس کی منتقلی کا باعث بن رہے ہیں۔ ایسے میں جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان اراکین کی نشاندہی کرکے انہیں قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کرنا شروع کیا تو اسے ایک مذپبی رنگ دے کر اس عمل کی مزاہمت کی گئی۔

ایسے میں اب مولانا طارق جمیل سامنے آئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے تمام تبلیغی جماعت کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔ اور اس وائرس کے پھیلاؤ کا باعث نہ بنیں۔ انہوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر حکومت وقت کی اطاعت ضروری ہے۔ اس وقت جو بھی حکومت کہہ رہی ہے اور انتظامیہ کے اہلکار کہہ رہے ہیں انکے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی وبا ہے اس سے کوئی محفوظ نہیں ہے۔ جب تبلیغی جماعت کا اصل مرکز رائیونڈ ہی بند ہے تو دیگر مراکز اور مساجد میں موجود بھائی بھی حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انہیں خالی کردیں۔ 

یاد رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی  پرویز الہیٰ نے تبلیغی جماعت کے خلاف تنقید پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔