بزدار کی قربانی کا فیصلہ، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، سینئر وزیر کا دعویٰ

بزدار کی قربانی کا فیصلہ، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، سینئر وزیر کا دعویٰ
حکمران جماعت تحریک انصاف کے ایک سینئر وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے بالاخر عثمان بزدار کو قربان کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سینئر وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی ہمارے پاس واپس آ جائیں گے جبکہ 10 منحرف اراکین بھی جلد ہی واپس آ جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے خبریں تھیں کہ عمران خان پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر آمادہ ہوگئے۔ اس حوالے سے حکومتی وفد نے ق لیگ کی قیادت کو آگاہ کردیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے اتحادیوں کو منانے کا مشن جاری ہے ، اس سلسلے میں حکومتی وفد آج پھر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچا۔

ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1508425005536841742?s=20&t=x7c4KKUdZu1TMjIB6Vyl7w

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا ایک اور یوٹرن، پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر آمادہ ہوگئے

حکومتی وفد نے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کی ، شاہ محمود قریشی،اسد عمر اور پرویز خٹک حکومتی وفد میں شامل تھے جبکہ ق لیگ کی جانب سے پرویزالہٰی ،وجاہت حسین،مونس الہٰی،سالک حسین ،طارق چیمہ ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور وزیر اعظم کا اہم پیغام چوہدری پرویزالہی کو پہنچایا۔

حکومتی وفد نے آگاہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان چوہدری پرویزالہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پرآمادہ ہوگئے ہیں ، پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

یاد رہے ہفتے کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں وفاقی وزرا نے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام چوہدری برادران تک پہنچایا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ق لیگ نے ایک بار پھر حکومت کے سامنے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں کلئیر بتائیں ہمارے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں، عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلےکلئیر کریں،بعد میں کوئی فائدہ نہیں۔

خیال رہے کہ ذرائع کے مطابق اس سے قبل حکومت نے مسلم لیگ ق کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب مانگنے پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنتی ہے تو بن جائے، لیکن 5 سیٹوں پر وزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے۔