وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ کی کاردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رانا مشہود ، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی۔ عدم اعتماد کی تحریک پر ن لیگ اور پی پی پی کے اراکین کے دستخط ہیں۔
عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے اور 14 دن میں اسپیکر پرویز الٰہی اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انشا اللّٰہ دونوں ع اکٹھے جائیں گے، سلیکٹڈ کی بازی الُٹ چُکی ، وزیر اعلٰی پنجاب کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی سیکریٹیریٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔
https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/1508312981544656898
واضح رہےکہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرائی جو اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی جاچکی ہے۔