نواز شریف کی آمد سے قبل تحریک عدم اعتماد، 5 جنوری سے بزدار کے خلاف تحریک شروع ہو گی۔

نواز شریف کی آمد سے قبل تحریک عدم اعتماد، 5 جنوری سے بزدار کے خلاف تحریک شروع ہو گی۔

حکومت نواز شریف کو واپس لانے کے معاملے میں گذشتہ دو سالوں سے فیل ہوئی ہے۔ برطانوی حکومت نے ان کی باتیں تو بہت زیادہ سنیں لیکن زیادہ گھاس نہیں ڈالی۔ میری اطلاعات ہیں کہ لیگی قائد کیلئے برطانیہ میں ویزے کا کوئی ایشو نہیں لیکن ان کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ اسی پر پاکستان میں خوب سیاست کی جا رہی ہے، عامر غوری



 



برطانیہ نے حال ہی میں ملک ریاض کا ویزا منسوخ کیا۔ برطانوی کرائم ایجنسی نے ان کی منی لانڈرنگ کو پکڑا اور اسے ثابت کرکے ان کیخلاف یہ اقدام اٹھایا لیکن اس کا ذکر ہماری کابینہ نہیں کرتی۔ دوسری جانب ایسا شخص جس کا کیس ثابت ہی نہیں ہوا اس کے ویزے کی انھیں بہت تشویش ہے، رضا رومی



 



حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ وزیر داخلہ کو کہنا پڑا کہ اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہمارے سر سے اٹھا نہیں ہے۔ اگر پی ٹی آئی کے پیچھے عوام کھڑی ہے تو انھیں کسی چیز کی فکر کرنے کی قطعی ضرورت نہیں لیکن ان کی جڑیں ریت میں لگے پودے کی طرح ہیں جو زیادہ گہری نہیں ہو سکیں، عامر غوری



 



نواز شریف نہ طبی اور نہ ہی کسی قانونی وجوہات کی وجہ سے پاکستان واپس آئیں گے۔ وہ صرف اور صرف سیاسی وجوہات کی وجہ سے ہی واپسی کرینگے۔ اگر سیاسی طور پر ملک میں آنے سے ان کو اور مسلم لیگ ن کو فائدہ ہوگا تو وہ یہ فیصلہ کرلیں گے کیونکہ ماضی میں بھی انہوں نے یہی کیا تھا، مرتضی سولنگی