مریم اتنے جذبے سے میرا نام نہ لو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہو جائے: عمران خان دوران تقریر الفاظ کا چنائو ہی بھول گئے

مریم اتنے جذبے سے میرا نام نہ لو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہو جائے: عمران خان دوران تقریر الفاظ کا چنائو ہی بھول گئے
سابق وزیراعظم عمران خان ملتان جلسے میں دوران تقریر اپنے الفاظ کا چنائو ہی بھول گئے۔ انہوں اپنی تقریر میں عجیب انداز میں ن لیگ کی نائب صدر پر تنقید کی اور کہا کہ مریم جلسوں میں اتنے تواتر سے میرا نام لیتی ہیں، میں ان کو کہتا ہوں کہ ایسا نہ کریں کہیں ان کا شوہر صفدر ناراض نہ ہو جائے۔

عمران خان نے اپنی تقریر میں وزیراعظم شہباز شریف کو بھی اپنے طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب آپ کو حکومت ملی ہے تو بتائیں ملک کیوں نہیں سنبھل رہا؟ کبھی لندن میں بیٹھا سزا یافتہ شخص فیصلہ کرتا ہے، کبھی یہ آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔ ملک کو مقروض کرنے والے مسائل حل نہیں کر سکتے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جو ترقی تین سال میں ہوئی، ان کے پورے 30 سال میں نہیں ہوئی۔ کسانوں کو ان کی پیدوار کی جو قیمت ملی، وہ کبھی نہیں ملی تھی۔ ملک تب آگے بڑھتا ہے، جب اس کی انڈسٹری ترقی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنی دیر یہ اقتدار میں رہیں گے، یہ ذلیل ہوں گے۔ جنہوں نے سازش کرکے ان کو دیا، وہ لوگ بھی ذلیل ہوں گے۔ جتنی دیر یہ چلیں گے ملک کو سری لنکا بنا دینگے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پورے جذبے اور جنون سے متعدد مرتبہ میرا نام لیا۔ اتنا زیادہ مریم اور ان کے خاندان کو مجھ سے غصہ کیوں ہے؟۔ شریف فیملی کے خلاف مقدمات میرے دور میں نہیں بنے تھے۔

https://twitter.com/DialoguePak/status/1527676289389416451?s=20&t=D4NrgZUGucyHNVCBOCDFLQ

عمران خان کا کہنا تھا کہ اتوار کو پشاور ميں تحریک انصاف کور کميٹی کا اجلاس طلب کيا ہے جس میں 25 سے 29 مئی کے درمیان کے تاریخوں میں اسلام آباد مارچ کا فيصلہ ہوگا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اندازہ نہيں تھا کہ قوم ميرے ساتھ اس جدوجہد ميں کھڑی ہوجائے گی، امریکا اور ان ڈاکوؤں کی غلامی قبول نہیں، ہميں ان لوگوں کو شکست دينی ہے تاکہ ملک اوپر جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں چھوٹے چوراور اسمبلی میں بڑے چور نظرآتے تھے،و اربوں چوری کرتا ہے اسے وزیراعظم،بیٹے کو وزیراعلیٰ بنا دیا جاتاہے، جب سزا ہونی تھی تو شہباز شریف کو پکڑ کرملک کا وزیراعظم بنا دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ يہ حکومت جتنی دير چلے گی يہ خود رسوا ہوں گے، کبھی لندن بھاگتے ہیں،سزایافتہ شخص ملک کے فیصلے کررہا ہے ، جلد سے جلد اسمبلیاں تحلیل کرو،الیکشن کی تاریخ دو۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کہتا تھا نیشنل حکومت بننے گی، ان کا خیال تھا ہر قسم کی دھاندلی کرکےیہ جیت جائیں گے ،مزید کہا کہ ملک سنبھل نہیں رہا ، ڈالر کی اُڑان جاری ہے،اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، اب پتاچلاان کا کرپشن کرنے کا تجربہ زیادہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب نے سوچا پی ٹی آئی کی قبرکھودگئی ہے ان کو اللہ حافظ کہہ دو، پی ٹی آئی کودفن کرنے کی کوشش کی اللہ نے قوم کو بیدار کردیا، ان لوگوں نے منصوبہ کچھ اوربنایا تھا اللہ نے کچھ اور کردیا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آرہاہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تکلیف ہوتی تھی ہم عظیم قوم ہیں لیکن اوپر کرپٹ حکمران ہیں ، دعا کرتا تھااللہ جب بھی موقع دے گا قوم کی عظمت کو اٹھاؤں گا۔ کسی فوجی نے بڑے تمغے نہیں لیے جو مرنے سے ڈرتا ہو، جس بیٹسمین کو تیز گیند لگنے کا ڈر ہو وہ بڑابیٹسمین نہیں بن سکتا اور جو نقصان سے ڈرتا ہوں وہ بڑا بزنس مین نہیں بنا۔